ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ بااختیار خواتین خود مختار معاشرہ کے فکر وفلسفے کے تحت سی ٹی او لاھور نے ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ اسکولز سے سکوٹی کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں ہیلمٹ تقسیم کئے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ بااختیار خواتین خود مختار معاشرہ کے فکر وفلسفے کے تحت سی ٹی او لاھور نے ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ اسکولز سے سکوٹی کی تربیت حاصل کرنے والی خواتین میں ہیلمٹ تقسیم کئے۔ آبشار سینٹر میں منعقدہ تقریب میں ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز منصورالحسن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید کا کہنا تھا کہ اب تک آبشار سنٹر میں 6000 سے زائد خواتین کو گاڑی اور سکوٹی کی تربیت فراہم کی جا چکی ھے ۔وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کیمطابق خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ٹریفک پولیس لاھور ہر لمحہ کوشاں ھے۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاھور کے ڈرائیونگ سکولوں میں تربیت ہانے والے سٹوڈنٹنس کو سیمولیٹر اور جدید خطوط پر تربیت دی جا رہی ھے۔ٹریفک پولیس لاھور کے 11 ڈرائیونگ سکولز سے اب تک ہزاروں کی تعداد میں طلباء تربیت حاصل کر چکے ھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈرائیونگ سکولوں میں پریکٹیکل ٹریننگ کیساتھ ساتھ سٹوڈنٹس کو مکینکل تربیت بھی دی جاتی ھے ۔