ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا ایک بار پھر خطرناک حد تک آلودہ ہو چکی ہے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کی فضا ایک بار پھر خطرناک حد تک آلودہ ہو چکی ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس مسلسل خطرناک سطح پر ہے اور شہری سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔لاہور کے مختلف مقامات باالخصوص مال روڈ پر فضا میں دھواں اور گردوغبار اس قدر زیادہ ہے کہ چند میٹر دور چیز بھی صاف نظر نہیں آ رہی۔ ڈاکٹرز کے مطابق اسموگ کے باعث شہریوں میں سانس کی بیماریاں، آنکھوں میں جلن، کھانسی اور دمہ کے مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ اسپتالوں میں روزانہ درجنوں مریض اسموگ سے متعلقہ علامات کے ساتھ پہنچ رہے ہیں۔لاہور کے شہریوں کے لیے سانس لینا اب ایک چیلنج بن چکا ہے۔ اگر فوری اور مؤثر اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔