ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمتیں ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد واپس نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ ملک بھر میں ٹماٹروں کی قیمتیں ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے کے بعد واپس نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں۔ ابھی چند دنوں پہلے ہی ہر ہانڈی میں استعمال ہونے والا ٹماٹر عوام کی قوتِ خرید سے باہر تھا کیوں کہ مرغی سے مہنگے مارکیٹ میں ٹماٹر فرخت ہورہے تھے۔ جس کی قیمت 600 روپے فی کلو تک جاپہنچی تھی۔ ٹماٹروں کی قیمتوں میں اچانک اضافے کی ایک وجہ ملک میں سیلاب کی وجہ سے فصلوں کو نقصان پہنچنا اور افغانستان سے جھڑپوں کے باعث بارڈر کی بندش سے ٹماٹروں کی درآمد میں تعطل سامنے آیا تھا تاہم اب ایران سے وافر مقدار میں ٹماٹر درآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں جس کے بعد اب امید ہے کہ ٹماٹروں کی قیمتیں واپس کم ہونا شروع ہوجائیں گی۔