ابھی ابھی معلوم ہو اہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہو اہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے بڑھتے ہوئے اثرات کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ اسپتالوں میں آنکھوں، گلے اور سانس کی تکالیف میں مبتلا مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی ہے۔جیسے جیسے پنجاب میں فضائی آلودگی کی شدت بڑھ رہی ہے، ویسے ویسے اسپتالوں میں مریضوں کی آمد میں بھی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اسموگ کے دنوں میں عام دنوں کے مقابلے میں مریضوں کی تعداد کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔جو مریض آتے ہیں ہم ان کے مکمل ٹیسٹ کرتے ہیں اور انہیں مفت ادویات فراہم کی جاتی ہیں۔اسموگ کے دوران آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش، اور سانس لینے میں دشواری جیسے مسائل عام ہیں۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے پرہیز کریں، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کو باہر لے جانے میں احتیاط برتیں۔