ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث نہ صرف انسان بلکہ درخت اور پودے بھی متاثر ہو رہے ہیں
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث نہ صرف انسان بلکہ درخت اور پودے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور نے اسموگ کے اثرات کم کرنے کے لیے ایک منفرد قدم اٹھایا ہے جس کے تحت درختوں اور پودوں کو روزانہ دھو کر صاف کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو صاف آکسیجن میسر آسکے۔لاہور کی فضا اسموگ کے بوجھ تلے دبی ہے، اور اس کے اثرات صرف انسانوں تک محدود نہیں۔ درختوں اور پودوں کی پتیاں گرد و غبار سے ڈھک جاتی ہیں، جس سے آکسیجن کا اخراج متاثر ہوتا ہے۔اسی صورتحال کو مدِنظر رکھتے ہوئے پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نے شہر بھر کے پارکوں، گرین بیلٹس اور سڑک کنارے لگے درختوں پر پانی کا چھڑکاؤ شروع کر دیا ہے۔محکمہ پی ایچ اے کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ہم روزانہ صبح کے اوقات میں پودوں پر پانی کا چھڑکاؤ کرتے ہیں تاکہ ان پر جمی مٹی صاف ہو جائے۔ پودے صاف رہیں گے تو شہریوں کو خالص آکسیجن ملے گی اور آلودگی کے اثرات کم ہوں گے۔درخت اور پودے فطرت کا وہ تحفہ ہیں جو ہماری فضا کو زندگی بخشتے ہیں۔