افغانستان میں غیر قانونی اسلحہ علاقائی امن کیلئے خطرہ
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی کو علاقائی امن کیلئے ایک سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری سے افغانستان میں جدید اسلحے کی غیر قانونی ترسیل روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پورے خطے میں بدامنی پھیل سکتی ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں جو نہ صرف افغانستان کی سلامتی بلکہ پورے خطے کے لیے ایک سنگین مسئلہ بن چکا ہے۔ان گروپوں کو عالمی سطح پر مالی اور عملی مدد حاصل ہے جو ان کی تخریبی سرگرمیوں کو بڑھاوا دیتی ہیں۔یہ دہشت گرد گروہ پاکستانی شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف اسلحے کا استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔