ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اوقاف بورڈ کا اجلاس ہوا
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اوقاف بورڈ کا اجلاس ہوا۔ پیسک ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں پانچ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے محکمہ اوقاف کے امور بارے بریفننگ دی۔ اوقاف بورڈ نے مرکز تحقیقات سید ہجویر کے قیام کی منظوری دے دی۔ یہ ریسرچ سینٹر داتا دربار پر بنے گا ۔یہ مرکز قرآنیات،اسلامک اسٹڈیز اور صوفیائے کرام کی تعلیمات اور زندگیوں پر تحقیقی کام کرے گا۔اس موقع پر صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا صوبے کے 65ہزار سے زائد مساجد کے آئمہ کرام کو 25ہزار روپے ماہانہ وظائف کی ادائیگی بڑا فیصلہ ہے۔اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے جس میں دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے اور پُرامن معاشرے کے قیام کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔