ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام خود مختاری کے تحت رحیم یار خان میں معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام خود مختاری کے تحت رحیم یار خان میں معذور افراد میں وہیل چیئرز تقسیم کی گئیں۔ ضلع سے تعلق رکھنے والے 256 خصوصی افراد کو وہیل چیئرز ، الیکٹرک وہیل چیئر ، موٹر بائیک سمیت دیگر فراہم کی گئی ۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ ، ایم پی اے نسرین ریاض گجر ، سابق ایم این اے میاں امتیاز احمد، میاں عامر شہباز شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا یہ پروگرام معذور افراد کو خود انحصاری اور معاشرتی شمولیت کے مواقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب خصوصی افراد کو خود مختار ، معاشرے کا فعال اور باعزت حصہ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ حکومت نے ضلع کے عوام کی خدمت ، اداروں کی بہتری کی زمہ داریاں تفویض کی ہیں جسے بخوبی احسن ادا کیا جائے گا۔اس موقع پر ایم پی اے نسرین ریاض گجر نے کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ معاشرے کے ان باہمت افراد کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔