لاہور، اسموگ سے سبزی فروش بھی شدید متاثر
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">لاہور، اسموگ سے سبزی فروش بھی شدید متاثر
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں اسموگ کے بڑھتے ہوئے سائے نہ صرف شہریوں کے لیے پریشانی کا باعث ہیں بلکہ صبح سویرے کام پر نکلنے والے سبزی فروش بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ آنکھوں میں جلن، خشک ہوتا حلق، کھانسی اور بخار جیسے عوارض ان محنت کشوں کے روزگار پر براہِ راست اثر ڈال رہے ہیں۔ صبح سویرے جب پورا شہر اسموگ کی دھند میں لپٹا ہوتا ہے، اُسی وقت سبزی فروش اپنی ریڑھیاں اور ٹھیلوں کے ساتھ منڈیوں اور بازاروں کی طرف نکلتے ہیں۔ لیکن یہ سفر اب آسان نہیں رہا۔ فضا میں زہریلے ذرات ان کی آنکھوں اور سانسوں پر حملہ آور ہو رہے ہیں۔ اس حوالے سے ایک سبزی فروش کا کہنا تھا کہ صبح صبح اسموگ تو بہت زیادہ پڑتی ہے جو آنکھوں پر براہِ راست اثرانداز ہوتی ہے۔ اسموگ کی وجہ سے آپ دیکھ سکتے ہیں میرے ہونٹ تک خشک ہوگئے ہیں۔ آنکھوں پر اسموگ پڑتی ہے تو ایسا گمان ہوتا ہے جیسے مصالحہ لگ گیا ہو… ایسے عالم میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔ایک خاتون کا کہنا تھا کہ اسموگ کی وجہ سے میں بیمار پڑ گئی ہوں مجھے بخار میں تپتے تپتے دو روز ہوگئے ہیں۔ سبزی فروشوں کے لیے روزگار کی مجبوری انہیں روزانہ اس زہریلے دھوئیں سے دوچار کر رہی ہے، لیکن بنیادی حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں۔