لاہور، چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ کا یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کا دورہ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انصاف اور سہولت اب خواتین کی دہلیز پر کے ویژن کے تحت چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس کا دورہ کیا۔
اس موقع حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کی حفاظت، سہولت اور بااختیاری کو اپنی پہلی ترجیح قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنک موبائل پولیس اسٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ وزیر اعلیٰ کے اسی وژن کا عملی اظہار ہے۔ اب طالبات کو کسی دفتر یا تھانے جانے کی ضرورت نہیں، وین خود ان کے پاس آئے گی۔ پنک موبائل پولیس اسٹیشن خواتین کے اعتماد اور تحفظ کی علامت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ طالبات ہراسانی، گھریلو مسائل یا کسی بھی شکایت کی صورت میں وین سے رابطہ کر سکتی ہیں۔ یہ موبائل یونٹس یونیورسٹیوں، کالجز، ہسپتالوں اور دیہی علاقوں میں جائیں گی۔
حنا پرویز بٹ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے اس اقدام سے خواتین پہلے سے زیادہ محفوظ اور بااعتماد ہوں گی۔ پنجاب حکومت خواتین کو مکمل تحفظ اور سہولت دینے کے لیے پرعزم ہے۔