دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یومِ ذیابیطیس منایا گیا
span style="font-family: jameel-noori-nastaleeq; font-size: medium;">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی عالمی یومِ ذیابیطیس منایا گیا۔ اس موقع پر شعبہ امراضِ ذیابیطیس کے زیرِ اہتمام آگہی واک اور مفت میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس کا افتتاح پروفیسر ڈاکٹر مونا عزیز گیلانی، ڈپٹی ڈین شیخ زاید میڈیکل کمپلیکس لاہور نے کیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد عثمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ ذیابیطس ایک سنجیدہ اور تیزی سے بڑھنے والا مرض ہے جو گردوں، دل، جگر، آنکھوں اور اعصابی نظام سمیت جسم کے مختلف اعضاء کو شدید متاثر کرتا ہے۔بروقت تشخیص، مناسب پرہیز، متوازن غذا، ذہنی دباؤ سے بچاؤ، اور باقاعدہ ورزش کی بدولت نہ صرف ذیابیطس پر مؤثر کنٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے بلکہ اس کی پیچیدگیوں سے بھی تحفظ ممکن ہے۔میڈیکل کیمپ میں عوام الناس کے لیے شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول، وزن اور غذائیت کے مفت معائنے کی سہولت فراہم کی گئی۔ اس کے علاوہ ماہر ڈاکٹروں نے مریضوں اور شرکاء کو ذیابیطس سے بچاؤ اور اس کے بہتر انتظام کے حوالے سے مفت مشورے بھی دیے۔عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے ہسپتال کے مختلف مقامات پر آگاہی بینرز آویزاں کیے گئے جبکہ معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کیے گئے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اپنی صحت کے بارے میں بروقت قدم اٹھا سکیں۔