Nov 15, 2025 06:00 pm
views : 137
New Double-Storey Barracks Inaugurated at Lahore Central Jail
قیدیوں کیلئے بڑی خوشخبری
span style="font-family: jameel-noori-nastaleeq; font-size: medium;">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ سینٹرل جیل لاہور میں قیدیوں کیلئے نئی ڈبل سٹوری بیرکس کا افتتاح کردیا گیا۔ چیرمین ٹاسک فورس رانا منان خان اور سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے نئی بیرکس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر، ایڈیشنل سیکرٹری پریزن رومان بورانہ، ڈی آئی جی ریجن محسن رفیق، جیل سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر بھی ہمراہ تھے۔ کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کی 5 نئی ڈبل سٹوری بیرکس تیار کی گئی ہیں۔ نئی بیرکس میں 2 ہزار قیدیوں کو رکھنے کی گنجائش موجود ہے۔چیرمین ٹاسک فورس اور سیکرٹری داخلہ نے نئی بیرکس میں موجود اسیران سے گفتگو کی اور انکے مسائل جانے۔ایسے تمام اسیران کو مفت لیگل ایڈ فراہم کرنے کی ہدایت کی جو خود وکیل کی فیس ادا نہیں کر سکتے۔ سیکریٹری داخلہ نے ہدایت کی کہ اسیران کو تمام بیرکس میں موسم کی مناسبت سے گرم کمبل فراہم کیے جائیں۔جیل سائیکالوجسٹ ذہنی امراض کے شکار اسیران سے متواتر رابطہ رکھیں اور کاؤنسلنگ کریں۔ رانا منان خان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا پر تیزی سے عملدرآمد ہو رہا ہے۔ محکمہ داخلہ قیدیوں کی بحالی، ہنر مندی اور انکی سماجی و معاشی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہا ہے۔