لوک ورثے کا مرکزی ثقافتی میلہ لوک میلہ 2025 اختتام پذیر ہوگیا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دس روزہ رنگا رنگ ثقافتی جشن
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ لوک ورثے کا مرکزی ثقافتی میلہ لوک میلہ 2025 اختتام پذیر ہوگیا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور دس روزہ رنگا رنگ ثقافتی جشن، روایتی مظاہروں اور فنون لطیفہ کی محفل کا اختتام کیا۔اختتامی تقریب میں تمام صوبوں کے ثقافتی مظاہرے اور شاندار ایوارڈ تقریب منعقد ہوئی جس میں ان دستکاروں، فنکاروں اور ثقافتی محافظوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا جن کی محنت اور لگن نے اس سال کے میلے کو قومی سطح پر کامیاب بنایا۔آخری دن عوامی شرکت غیر معمولی رہی جہاں کثیر تعداد میں خاندان، طلبہ، سفارتکار اور ثقافت کے شائقین میلے میں شامل ہوتے رہے۔پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے پویلینز میں دن بھر سرگرمیاں جاری رہیں، جہاں علاقائی دستکاری، روایتی کھانے، لوک موسیقی اور ثقافتی مظاہروں کا لطف اٹھایا گیا۔اختتامی تقریبات کا سب سے بڑا جاذبِ نظر حصہ گرینڈ کلچرل شوز، جہاں علاقائی لوک ٹیموں نے اتان، لدّی، دھمال، لیوا، ہو جمالو، شہنائی کے جلوس اور شینا/بلتی رقص سمیت روایتی مظاہروں کا شاندار امتزاج پیش کیا۔یہ رنگین جلوس پاکستان کے اتحاد میں تنوع کو نمایاں طور پر پیش کرتا رہا اور حاضرین کو مکمل محظوظ کرتا رہا۔