اسلام آباد میں شدید ٹریفک جام، وی آئی پی روٹس اور رش آور نے شہر مفلوج کر دیا
span style="font-family: jameel-noori-nastaleeq; font-size: medium;">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد اس وقت بدترین ٹریفک جام کا شکار ہوا جب متعدد وی آئی پی روٹس کی بندش اور رش آور کے دوران گاڑیوں کے غیر معمولی دباؤ نے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر آمدورفت کو مفلوج کردیا۔ سری نگر ہائی وے، اسلام آباد ایکسپریس وے اور کشمیر ہائی وے پر طویل گاڑیوں کی قطاروں نے شہریوں کو گھنٹوں پھنسائے رکھا، جس کے باعث اسکول پک اینڈ ڈراپ، دفاتر کے اوقات اور روز مرہ معمولات بری طرح متاثر ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معمول کے سفر اب تھکا دینے والے امتحان میں بدل چکے ہیں۔ وقت پر پہنچنے کے لیے لوگوں کو گھروں سے پہلے سے کہیں زیادہ جلدی نکلنا پڑ رہا ہے۔ ایندھن کے بڑھتے ہوئے اخراجات، وعدہ خلافیاں، تاخیر اور شہریوں کی مایوسی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اسلام آباد میں ٹریفک کا مسئلہ تیزی سے سنگین ہوتا جا رہا ہے اور اس کے فوری حل کی اشد ضرورت ہے۔