رحیم یار خان، گداگروں کی شامت، غیرقانونی اسمگلنگ کیخلاف کارروائی کا حکم
span style="font-family: jameel-noori-nastaleeq; font-size: medium;">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ضلع میں امن و امان، اسمگلنگ، غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی خرید و فروخت، گداگری، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ کا کہنا تھا کہ عوامی سہولت اور قانون کی عملداری کے لیے تمام ادارے باہمی رابطہ اور کوآرڈینیشن کو مزید مؤثر بنائیں۔ بارڈر سمگلنگ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں و سامان کی آمد و رفت، غیر قانونی پیٹرول کی سٹوریج و ترسیل کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی جائیں۔ ضلع بھر میں گداگری نیٹ ورک کو ختم اور اس پیشہ سے وابستہ افراد کو قانون کی گرفت میں لایاجائے گا۔دی پی او عرفان علی سموں کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی جرم، اس کے مرتکب افراد کو جرمانے نہیں مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ گدا گروں کے خلاف بھر پور مہم چلائی جائے، پولیس مقدمات درج کرے گی۔غیر قانونی پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل، خرید و فروخت کے نیٹ ورک کی خفیہ نشاندہی کرتے ہوئے کارروائی کی جائے گی۔