بچوں کو خسرہ، روبیلا اور پولیو کے قطرے پلائے گئے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ پاکستان بھر میں وزارتِ صحت کی جانب سے والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چھ ماہ سے پانچ سال کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا کی ویکسین ضرور لگوائیں۔ وزیر صحت سید مصطفٰی کمال نے والدین پر زور دیا ہے کہ یہ مہم بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کے لیے انتہائی اہم ہے لہٰذا وہ چھ ماہ سے پانچ سال تک کی عمر کے اپنے بچوں کو قومی ایمونائزیشن مہم کے تحت خسرہ اور روبیلا کی ویکسین ضرور لگوائیں۔ اسلام آباد میں منعقدہ ایک ویکسینیشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت نے اعلان کیا کہ یہ مفت ویکسینیشن مہم 17 سے 29 نومبر تک پورے ملک میں چلائی جائے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان میں 13 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی مفت ویکسین دستیاب ہیں۔ عوام اس سہولت کی تصدیق 1166 پر کال کر کے بھی کر سکتے ہیں۔تقریب کے دوران بچوں کو خسرہ، روبیلا اور پولیو کے قطرے پلائے گئے۔