Nov 24, 2025 08:00 pm
views : 150
World Tang Soo Do Seminar Held in Lahore
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">لاہور، اوکیناوا مارشل آرٹس کلب میں ورلڈ ٹانگ سو ڈو سیمینار اور ٹریننگ کورس کا انعقاد
span style="font-family: jameel-noori-nastaleeq; font-size: medium;">ابھی ابھی معلوم ہوا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں عالمی شہرت یافتہ ماسٹر مجاہد خان کی آمد پر اوکیناوا مارشل آرٹس کلب میں ورلڈ ٹانگ سو ڈو سیمینار اور ٹریننگ کورس کا انعقاد کیا گیا۔ دھرم پورہ میں منعقدہ سیمینار میں جدید سیلف ڈیفنس کی عملی تربیت فراہم کی گئی۔ چیف کوچ کبیر بٹ، کپتان قومی ٹیم علی انور نے سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں کثیر تعداد میں بلیک بیلٹس اور کراٹے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ مہمان خصوصی مجاہد خان برطانیہ میں باوقار رائل ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ چیف کوچ اور کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کا کلب آمد پر شاندار استقبال کیا۔ مہمان خصوصی نے مارشل آرٹس اور کراٹے کی جدید تکنیکوں پر روشنی ڈالی۔کھلاڑیوں کو وارم اپ کے بعد سیلف ڈیفنس کی سخت ترین مشقیں کروائی گئیں۔ ماسٹر مجاہد خان نے ٹریننگ کے دوران اپنی فنی مہارت کا عملی مظاہرہ کیا۔مقامی کھلاڑیوں نے مہمان خصوصی کے سامنے نمائشی پریکٹس پیش کی۔ چیف کوچ کبیر بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ نوجوان نسل کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا ہماری ترجیح ہے۔ تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی کو خصوصی شیلڈز پیش کی گئیں۔