نیشنل گیمز کی مشعل کا لاہور میں سفر جاری ہے
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">نیشنل گیمز کی مشعل کا لاہور میں سفر جاری ہے۔ اس حوالے سے نیشنل گیمز کی مشعل اسپورٹس بورڈ پنجاب کے حوالے کرنے کی تقریب کا انعقاد پنجاب اسٹیڈیم میں کیا گیا۔ اس موقع پر اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم، سیکرٹری اسپورٹس مظفر خان سیال اور ڈی جی اسپورٹس پنجاب خضر افضال چوہدری سمیت کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور سپورٹس بورڈ کے افسران نے تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں کھلاڑیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر دھول کی تھاپ پر جشن منایا گیا جبکہ خواتین کھلاڑیوں نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے ہمراہ مشعل تھام کر گراؤنڈ کا چکربھی لگایا۔ تقریب سے کطاب کرتے ہوئے اولمپین ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز کی مشعل اٹھانا اعزاز کی بات ہے جب کہ میرا اب اگلا ہدف ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز ہیں۔