وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور ایکسپو سینٹر میں آئی پیکس نمائش کا افتتاح کردیا۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور ایکسپو سینٹر میں آئی پیکس نمائش کا افتتاح کردیا۔ دو روزہ نمائش میں سینکڑوں کمپنیوں نے اپنے اسٹالز لگائے ہیں۔ جو کہ بین الاقوامی توجہ کامرکز بنے ہوئے ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ آئی پیکس کا انعقاد پاکستان کیلئے بہت اہم ہے،فن تعمیر وہ شعبہ ہے جو کسی گھر بستی کو شناخت دیتا ہے، پاکستان کے پاس زرخیز ورثہ ہے ہماری تاریخ میں ہماری شناخت ہے۔ ہم جدید فن تعمیر کی طرف جا رہے ہیں لیکن اپنے ورثہ کو بھی ترقی دیں تاکہ دنیا میں شناخت واضح ہو سکے۔ جہاں جدید تعمیراتی رجحانات کو اپنائیں وہیں کلچر کو بھی جوڑیں تاکہ ورثہ قائم رہےپاکستان بھارت کے مقابلے میں کسی طور کم نہیں، کئی معرکوں میں بھارت کو شکست دی ہے۔