پنجاب بھر میں پہیہ جام ہڑتال۔۔۔ عوام رُل گئے
span style="font-family: jameel-noori-nastaleeq; font-size: medium;">صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹرز نے پہیہ جام ہڑتال کردی۔ ہڑتال کے باعث شہری اور گڈز کسٹمرز کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرانسپورٹرز نے ٹریفک آرڈیننس 2025کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے جب تک حکومت ٹریفک آرڈیننس کو واپس نہیں لے گی ہڑتال جاری رہے گی۔شیرا کوٹ روڈ پر متعدد بس اڈے اور بکنگ آفس بند ہونے سے سینکڑوں مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ کچھ بس اڈے جزوی طور پر کھلے رہے۔ خیال رہے پاکستان ٹرانسپورٹ متحدہ ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال کا اعلان کر رکھا ہے۔