سندھ حکومت کےمحکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انسداد بدعنوانی کےعالمی دن کےحوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">سندھ حکومت کےمحکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے انسداد بدعنوانی کےعالمی دن کےحوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں چیئرمین اینٹی کرپشن سید ذوالفقار علی شاہ، سیکریٹری اوقاف مرید راہموں، ڈی جی اینٹی کرپشن امتیاز ابڑو اور بڑی تعداد میں دیگر افسران نے شرکت کی۔ واک اینٹی کرپشن کورٹ سے پیپلز اسکوائرسندھ سیکریٹریٹ کے گیٹ تک نکالی گئی۔ واک میں کرپشن کے خاتمے کے خلاف نعرے لگائے گئے ۔چیئرمین اینٹی کرپشن سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں سے ہمارا رابطہ ہے۔160 سے زائد کیسز نیب نے ہمیں بھیجے ہیں، ان پر کام ہورہا ہے۔ ہم سب کو قانون کے مطابق دیکھتے ہیں، کرپشن کا خاتمہ اور عوامی کے شکایات کا ازالہ کیا جاسکے۔ ٹینڈرز میں شکایات صرف سندھ میں نہیں بلکہ پورے ملک میں آتی ہیں۔ اس وقت ہمارے پاس کئی ٹینڈرز کے خلاف شکایات ہیں، جن جو دیکھ رہے ہیں۔ کئی جگہوں پر ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن،کرپشن کے خاتمہ کے خلاف سنجیدگی سے کام کررہا ہے۔ ٹرانسپیرنسی کی رپورٹ مختلف لوگوں سے پوچھ کر بنائی جاتی ہے۔ اینٹی کرپشن میں بھتر اور نئی ٹیکنالوجیز لائے ہیں۔