کراچی، ہزاروں کیمرے نصب، چوریاں کم نہ ہوسکیں۔۔۔
span style="font-family: jameel-noori-nastaleeq; font-size: medium;">کراچی میں سیف سٹی کیمروں اور ہزاروں کی تعداد میں دیگر کیمروں کی تنصیب کے باوجود شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری ہونے کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔رواں برس ماہ نومبر تک شہر میں 1955 گاڑیاں جبکہ 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی جا چکی ہیں۔ مجموعی طور پر 6 ہزار 357 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھینی جبکہ 36 ہزار 922 گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کی گئیں۔شہر میں گھروں کے باہر کھڑی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ مختلف مقامات سے گاڑیاں چوری کی سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آئی ہیں۔ گاڑی چوری کے حوالے سے ایک نوجوان آریان عمران کا کہنا تھاکہ کار اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں بالکل کمی نہیں آئی ہے۔ ایک اور نوجوان محمد رحمان کا کہنا تھا کہ کیمروں کی تنصیب کا کوئی حاصل نہیں ہے، عملی طور پر پولیس کی تعیناتی کو بھی یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔