لاہور میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد جہاں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سخت ہوا ہے
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">لاہور میں ای چالان سسٹم کے نفاذ کے بعد جہاں ٹریفک قوانین پر عملدرآمد سخت ہوا ہے وہیں ہیلمٹ کی قیمتوں میں اچانک اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ایک طرف جرمانوں کا خوف، تو دوسری جانب مہنگا ہیلمٹ شہریوں کے لیے نیا بحران بن گیا ہے۔ ای چالان سسٹم کے بعد شہر بھر میں موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ خریدنے کا رجحان بڑھا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دکانداروں نے ہیلمٹ کی قیمتیں بڑھا دیں۔ جو ہیلمٹ چند ہفتے پہلے 800 سے 1200 روپے میں دستیاب تھا، وہ اب 1800 سے 2500 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔ کم آمدنی والے شہری، جو روزانہ مزدوری یا چھوٹی نوکریوں پر انحصار کرتے ہیں، کا کہنا ہے کہ وہ یا تو جرمانہ بھریں یا مہنگا ہیلمٹ خریدیں—دونوں ان کے لیے ممکن نہیں۔حکومت نے ای چالان تو لگا دیا مگر یہ نہیں سوچا کہ ہیلمٹ کہاں سے خریدیں، قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔