پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا، افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو، محترمہ عائشہ رضا فاروق نے پولیو کے خاتمے کی جدوجہد میں پنجاب کے قائدانہ کردار کو سراہا اور کہا کہ صوبہ قومی سطح پر ایک مثال قائم کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ 2026 تک پاکستان میں پولیو وائرس کی ترسیل روکنے کے لیے مہم کی رفتار برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔وزیر صحت و آبادی پنجاب، جناب خواجہ عمران نذیر نے پولیو وائرس کی گردش روکنے کے لیے پنجاب حکومت کے اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے پولیو بوسٹر ویکسینیشن مہم کو ایک گیم چینجر قرار دیا، جس کے مثبت نتائج ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی شرح میں کمی کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔وزیرِ اعلیٰ کی فوکل پرسن، محترمہ عظمیٰ کاردار نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے، جو وزیرِ اعلیٰ پنجاب، محترمہ مریم نواز شریف کے پختہ عزم سے واضح ہوتا ہے۔ای او سی کوآرڈینیٹر پنجاب اور سربراہ پنجاب پولیو پروگرام، جناب عدیل تصور نے کہا کہ نمایاں پیش رفت کے باوجود پولیو وائرس اب بھی ایک سنجیدہ خطرہ ہے، خصوصاً لاہور میں۔ انہوں نے وائرس کی ترسیل روکنے اور ہر بچے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اور شواہد پر مبنی اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔