برائلر ایسوسی ایشن پنجاب کےعہدیداران نے خبردار کیا ہے کہ مرغی کا ایسا بحران پیدا ہونے والا ہے کہ آئندہ دو ماہ بعد مرغی کاملناناممکن ہوگا۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">برائلر ایسوسی ایشن پنجاب کےعہدیداران نے خبردار کیا ہے کہ مرغی کا ایسا بحران پیدا ہونے والا ہے کہ آئندہ دو ماہ بعد مرغی کاملناناممکن ہوگا۔ لاہور پریس کانفرنس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے برائلر ایسوسی ایشن پنجاب کےعہدیداران نے کہا ہے کہ مرغی پر ایک سال کے دوران تیس فیصد اِن ڈائریکٹ ٹیکس لگا ہے جب کہ تریسٹھ فیصد ٹیکس حکومت لے رہی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرغی دراصل تاجر مہنگی نہیں کررہا بلکہ حکومت کررہی ہے۔ فارمز میں تو چوزہ خریدنے کی سکت تک باقی نہیں رہی اور اب تو مرغی کا بحران پیدا ہونے والا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ وقت کی پالیسیاں غلط ہیں جس نے فارمز کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کو اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔