Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 20, 2017 08:13 pm views : 840

Location : P block Auditorium

islamabad- Federal Minister Ahsan Iqbal addresses
  • Urdu

اسلام آباد، وفاقی وزیر احسن اقبال کا پاکستانی کھانوں کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر اور فروغ سے متعلق مشاورتی اجلاس سے خطاب

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیرصدارت پاکستانی کھانوں کی بین الاقوامی سطح پر تشہیر اور فروغ سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی، فنانس ڈویژن اور وزارت خارجہ امور کے اعلی افسران اور معروف ریستورانوں اور شعبے کے ماہرین نے شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوڈ برانڈز کی بین الاقوامی سطح ہر تشہیر اور برانڈنگ پر توجہ نہیں دی گئی،آج کا مشاورتی اجلاس نہایت ہی اہم اور انتہائی منفرد ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار حکومتی سطح پر پاکستانی کھانوں کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کروانے کی حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے،حکومت ہر شعبے کی ترقی کے لئے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر رہی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ پاکستانی کھانے دیگر ممالک کی طرح دنیا بھر میں اپنی شناخت بنا سکیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے کھانوں اور ان کی تشہیر میں جدت اختیار کرنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی نے پاکستان کو ہر طرح کی نعمتوں سے نوازا ہے۔ہمارے ملک تمام موسم، انواع و اقسام کے پھل، سبزیاں اور فصلیں ہیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے کھانے دنیا بھر کے مقابلے میں کہیں زیادہ صحت افزا اور ان میں بہت تنوع ہے،دنیا بھر میں بڑے بڑے برانڈز ابھر رہے ہیں۔ہر برانڈ دراصل کسی نہ کسی شعبے میں ممالک کی تشہیر کا ذریعہ اور علامت بن جاتا ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا مزیدکہنا تھا کہ ہمیں دنیا بھر میں پاکستانی کھانوں کی برانڈنگ کرنا ہے،ہمیں دنیا بھر میں فوڈ کے بڑے برانڈز کی حکمت عملی سے سبق سیکھنا ہوگا، بیرون ممالک معیاری کھانوں کے لئے ریستوران اور ان کی تشہیر کی حکمت عملی ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

Recent News

Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved