Feb 20, 2017 10:58 pm
views : 876
Location : Head Officce Pakistan Railways
Lahore- Federal Minister for Railways Khuwaja Saad Chairs meeting
لاہور، ہم پاکستان ریلویز کے خسارے کو کم کرکے ملازمین کی حالت بہتر بنانا چاہتے ہیں، خواجہ سعد رفیق
وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان ریلویز کے خسارے کو کم کرکے ملازمین کی حالت بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
پاکستان ریلویز کے مرکزی دفتر میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق
کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں سرمایہ کاری بنیادی ڈھانچے پر کرنی ہے اور یہ
لمبا سفر ہے۔ ریلوے نے اس سفر کا آغاز کردیا ہے اور یہ باتیں کرنے والوں کو
جواب ہے۔
سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ہم سیاست ضرور کرتے ہیں لیکن ریلوے کے وقت میں سے سیاست نہیں کرتے۔ ریلوے کا کام پورا کرتے ہیں۔
سعد رفیق کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئلہ چوری ہونے کی خبر بالکل بے بنیاد ہے۔
کوئی کوئلہ چوری نہیں ہوا۔ اتنا بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ چھوٹے مسائل تو
سامنے آئیں گے۔ ہم نے آزمائشی ایک ٹرین چلائی تھی اور اب دو چلنا شروع
ہوگئی ہیں اور یہ سلسلہ پانچ ٹرینوں تک جائے گا۔