اسلام آباد، عمران خان جھوٹوں کے سردار ہیں، دانیال عزیز
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا
کہنا ہے کہ عمران خان بہت رٹ لگاتے تھے کہ میں تو ان غریب پاکستانیوں کی
طرح ہوں جو کہ اپنے خون پسینے سے پیسہ کماکر پاکستان لاتے ہیں۔
پی آئی ڈی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا
کہ عمران خان نے پارلیمنٹ میں تقریر کی کہ میں نے اپنی کرکٹ کی کمائی فلیٹ
پر لگائی اور فلیٹ بیچ کر ایک ایک ٹیکس دے کر پاکستان لے کر آیا ہوں اور جب
رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے مقدمے میں عدالت کو جواب دینا پڑا تو انہوں
نے لکھا کہ وہ پیسے میں پاکستان نہیں لایا وہ پیسے میں نے لندن میں جمائمہ
کو ادا کردیئے تھے جبکہ جمائمہ کہتی ہیں کہ عمران خان نے نہ مجھ سے ایک
روپے کا قرضہ لیا ہے اور نہ ہی بنی گالا کی زمین کا ایک روپیہ میں نے ادا
کیا ہے۔
دانیال عزیز نے عمران خان کو جھوٹوں کا سردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے پاس لوگوں کو بیوقوف بنانے کا فن ہے۔