لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔اجلاس میں
لاہور سمیت بڑے شہروں میں پارکنگ سہولتوں میں بہتری لانے کے حوالے سے کئے
جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں لاہور میں نئے بس ٹرمینل کے
قیام کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور کیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پارکنگ کے نظام کو بہتر سے
بہتر بنانا متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔پارکنگ بہتر ہوگی تو ٹریفک کی
روانی میں بھی مدد ملے گی۔پارکنگ پلازہ کی تعمیر کے پروگرام پر جلد سے جلد
عملدرآمد کیا جائے۔مکینیکل پارکنگ مشینوں کے ذریعے بھی پارکنگ کے مسئلے کو
حل کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ شاہدرہ اورٹھوکر
نیازبیگ پر جدید بس ٹرمینل کے قیام کیلئے فوری طور پر ضروری امور طے کئے
جائیں۔ان بس ٹرمینلز کو سٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیئے۔میٹر پارکنگ کا بھی
جائزہ لیا جائے۔
صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، کمشنر
لاہور ڈویڑن، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، لارڈ میئر لاہور، ڈی جی ایل ڈی اے اور
متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔