صحبت پور، باراتیوں کی بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق،8 افراد زخمی
بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں باراتیوں کی بس الٹنے سے 4 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہوگئے۔
واقعے کے مطابق بلوچستان کے ضلع صحبت پور میں باراتیوں کی بس تیز رفتاری کے
باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جب کہ دلہن سمیت 8 افراد
زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بس کا ڈرائیورموقع سے فرارہوگیا جس کی تلاش جاری ہے جب
کہ لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے کارروائی کا آغازکردیا گیا ہے۔