Feb 21, 2017 05:29 pm
views : 955
Location : Allied hospital
Faisalabad- Hospital in Bad Condition
فیصل آباد،شہر کا دوسرا بڑا اسپتا ل بنیادی سہولیات سے محروم
فیصل آباد کا دوسرا بڑا ہسپتال، الائیڈ ہسپتال میں بنیادی سہولیات نہ ہونے
کے برابر ہیں،صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے مریضوں کو
مشکلات کا سامناکرپڑ رہا ہے۔
الائیڈ اسپتال میں فیصل آباد کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ،چنیوٹ اور جھنگ سے
میریضوں کو ریفر کیا جا تا ہیں تاکہ اُ ن کو بہترین طبی امداد اچھے طریقے
سے مل سکے تاہم الائیڈہسپتال کے بیت الخلاء انتظامیہ کی نااہلی کا منہ
بولتا ثبوت ہے واش رومز کی حالت اس قدر ابتر ہے کہ سانس لینا بھی دشوار
ہے،کہیں پانی کی نکاسی کانظام تو کہیں واش روم کا نل موجود ہی نہیں ہے۔
میریض کہ ساتھ آئے ہوئے ایک نوجوان کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے
گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایک ہفتے سے یہاں موجود ہوں تاہم یہاں نہ تو
واشرومز میں پانی آتا اور نہ ہی پینے کا پانی موجود ہے۔