Feb 21, 2017 06:10 pm
views : 847
Location : Allied hospital
Faisalabad- Gas Leakage, Four injured with burns
فیصل آباد ،جیلانی پارک کے علاقے میں گھر میں گیس لیکج کے باعث آتشزدگی ، چار افرادجھلس گئے
فیصل آباد کے علاقے جیلانی پارک کے قریب گھر میں گیس لیکج کی وجہ سے
آتشزدگی کا واقع پیش آیا جس کی وجہ سے گھر کے چار افراد بری طر ح جھلس گئے
جس میں 6 سالہ بلاول ،5 سالہ نیدا اور میاں بیوی بھی بری طر ح جھلس گئے ۔
اہل محلہ نے سوئی گیس آفس کی ہیلپ لائن پر کال بھی کی تاہم سوئی گیس عملہ
برقت نہ پہنچ سکا جس کی وجہ سے گھر کا سامان بھی جل کر خا کستر ہوگیا جس پر
اہل محلہ نے اپنی مدد آپ کہ تحت چاروں افراد کو گھر سے باہر نکالا جبکہ
گیس لیکج گھر کہ فرش سے باہر آرہی تھی ۔
جھلسے ہوئے چاروں افراد کو فیصل آباد الا ئیڈ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔
لواحیقن کا کہنا تھا کہ سوئی گیس کا عملہ دس دن پہلے گھر میں
گیس لیکچ چیک کرنے آئے تھے تاہم ان کو گھر کے کسی حصہ سے کوئی گیس لیکچ کے
کو ئی سوراخ نہیں ملا ۔سوئی گیس انتظامیہ کی نااہلی کے باعث یہ حادثہ پیش
آیا جس کی وجہ سے ہماری پو ری فیملی اس میں بری طر ح جھلس گئی۔ہمارے ساتھ
کسی بھی اعلیٰ حکام نے رابط نہیں کیا ۔