Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 21, 2017 10:07 pm views : 851

Location : Tehsil Tangi Kacheri

Charsadda- Tangi Kacheri Blast, Seven Shaheed and Dozens Injured (UPDATE)
  • Urdu

چارسدہ ، دہشتگردی کی کوشش ناکام، 3 حملہ آور ہلاک، 7 شہری شہید

خیبرپختونخواہ میں چار سدہ کے ضلع کچہری تنگی بازار میں واقع کچہری کے باہر2 دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 7 شہری شہید جبکہ متعدادافراد زخمی ہوئے جن میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق تین دہشت گردوں نے کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔ پولیس نے کوشش ناکام بناتے ہوئے دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے تنگی بازارپہنچ کر سیکورٹی سنبھال لی ہے۔زخمیوں کو تنگی کے لیڈی ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹروں اور عملے کو الرٹ کردیا گیاہے۔
سیکورٹی فورسز نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔بم ڈسپوزل اسکوائڈ کا عملہ پہنچ گیا ہے، شواہد اکھٹے کیئے جا رہے ہیں۔ ایف سی کو طلب کر لیا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کا کہنا ہے کہ 3 خودکش حملہ آوروں نے تحصیل تنگی کی کچہری میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی پر ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑایا جس کے بعد دیگر دو حملہ آوروں نے فائرنگ اوردستی بم حملے کرنا شروع کردیئے تاہم پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ دہشت گردوں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق اور زخمی افراد میں پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔
 دی آئی جی مردان اعجاز خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے فائر نگ کی اور ہینڈ گرنیڈسے حملہ کیا ،15منٹ تک پو لیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
دی آئی جی مردان اعجاز خان کا کہنا ہے کہ واقعے 11 بجکر 35 منٹ پر دہشت گرد آئے ۔ دہشت گر د وں نے پہلے فائرنگ کی اور پھر دستی بم پھینکے لیکن پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کو مار گرایا ، 15منٹ تک پو لیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔پولیس پہلے سے الرٹ تھی ،سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے ہوئے تھے لیکن حملہ آور رش کا فائدہ اٹھا ئے ہو ئے کچہری تک پہنچے ۔
دی آئی جی مردان اعجاز خان کا کہنا ہے کہ مزید کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں کو ڈھونڈ نکالیں گے ۔

Recent News

Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz 1:11
Europe Refuses Military Role in Strait of Hormuz
Mar 17, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved