Feb 22, 2017 07:32 pm
views : 808
Location : Governor House
Lahore- Governor Punjab meets Ambassador of Nepal
لاہور،گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے نیپال کی سفیر مس سیوالمسال ادھیکاری کی ملاقات
لاہورمیں
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے نیپال کی سفیر مس سیوالمسال ادھیکاری
نے ملاقات کی۔ نیپال کی سفیر مس سیوالمسال ادھیکاری نے گورنر پنجاب ملک
محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات گورنر ہاوس میں کی۔
اس موقع پر گورنر پنجاب
ملک محمد رفیق رجوانہ کا کہنا تھا کہ نیپال اور پاکستان کے درمیان مختلف
شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو نئی وسعتیں دینے کی ضرورت ہے ۔بدلتے ہو ئے عالمی
تقاضوں میں علاقائی تعاون کافروغ ناگزیر ہے ۔
گورنر پنجاب ملک محمد
رفیق رجوانہ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ وجدل یا اس کی تیاری پر خرچ کیا جانے
والا پیسہ عوام کی فلاح پر خرچ کیا جائے تو خطے کی تقدیر بدل سکتی ہے ۔
نیپال کی سفیر مس سیوالمسال ادھیکاری کا کہنا تھا کہ سی پیک معاہد ے کے بعد پا کستان مواقعوں کی سرزمین بن گیا ہے ۔