Feb 22, 2017 11:43 pm
views : 785
Location : Domestic Place
Lahore- Chairman METRO Bus Project Hanif Abbasi addresses to meeting
لاہور، ہم عزم اور جوش وولولے کے ساتھ آئے ہیں، ہماری حوصلہ افزائی کی جائے، حنیف عباسی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء وچیئرمین میٹرو بس پراجیکٹ محمد حنیف
عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلے تو میرٹ پر کئے جاتے ہیں۔ ہم عزم اور جوش
وولولے کے ساتھ آئے ہیں۔ ہماری حوصلہ افزائی کی جائے۔
لاہور میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا
مزید کہنا تھا کہ میں نے گوجرہ میں ہاکی اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں پر
کھڑے کھڑے فیصلہ کیا تھا اور یہ اختیار وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دیا
تھا کہ پیر محل اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ایک بڑی آسٹرو ٹرافی بنائیں گے۔ یہ
ایک سوچ ہے جس پر عمل شروع ہوگیا ہے۔