Feb 23, 2017 12:56 pm
views : 1297
Location : Defence Z Block Market
Lahore- Blast in Defense Z Block Market, 6 dead, Several Injured
لاہور،ڈیفنس زیڈ بلاک میں دھماکا ،6 افراد جاں بحق،متعدادافراد زخمی
لاہور کے علاقے ڈیفنس کے زیڈ بلاک کی ایک زیر تعمیر عمارت میں ہونے والے
دھماکے میں 6افراد کے جاں بحق اور متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
واقعے کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس کے زیڈ بلاک مارکیٹ میں زیر تعمیر
عمارت میں ہونے والے دھماکے میں ابتدائی طور پر6افراد جاں بحق اور متعدد
زخمی ہوگئے ہیں ۔
دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ
پر پہنچ گئی ہیں جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے
قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ عمارت کے باہر ہونے والے دھماکا اس
قدر شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں
کھڑی متعدد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ دھماکا تخریب کاری
کی کارروائی تھی یا حادثاتی طور پر ہوا تاہم بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے
وقوعہ پر پہنچ چکا ہے جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔