Feb 23, 2017 01:53 pm
views : 746
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں227پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس227پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48753پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر326کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے82کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،232کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔