Feb 23, 2017 01:54 pm
views : 739
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets with Abid Sher Ali
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی کی ملاقات
کراچی میں گورنر سندھ محمد زبیر سے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر
علی نے ملاقات کی۔و زیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گورنر
سندھ محمد زبیر سے ملاقات گورنر ہاؤس میں کی ۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں
بجلی کی فراہمی بہتر بنانے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کے مختلف منصوبوں پر
تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ میں توانائی کے
شعبہ میں بہتری کے لئے نجی شعبہ کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔وفاقی اور
صوبائی حکومتوں کے مابین قریبی تعاون سے عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا
سکتی ہیں ۔
وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے گورنر سندھ محمد زبیر کو
اپنی وزارت کے تحت چلنے والے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔