لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے نیپال کی سفیر سیوا لمثال ادھیکاری کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے نیپال کی سفیر سیوا لمثال
ادھیکاری نے ملاقات کی۔نیپال کی سفیر سیوا لمثال ادھیکاری نیوزیراعلیٰ
پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کی ۔ملاقات کے دوران
باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا
گیا ۔نیپالی سفیر نے دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر افسوس کا اظہار
کیا۔قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر ہمدردی اور اظہار تعزیت بھی کی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے
خلاف جنگ میں پاکستان کی لازوال قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔یہ عظیم
قربانیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے پختہ عزم کا اظہار
ہیں۔سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور پوری قوم متحد ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا مزیدکہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح
کے پاکستان میں دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش
نہیں۔پاکستان اور نیپال کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔دونو ں
ملکوں نے معاشی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔