Feb 23, 2017 03:18 pm
views : 599
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Fawad Chaudhry Media talk
اسلام آباد ،پانامہ کیس کے فیصلے سے ملک میں احتساب کی فضا پیدا ہوگی، فواد چوہدری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس سے
پاکستان میں احتساب کی روایت کا آغاز ہوا ہے اور کیس کا جو بھی فیصلہ آئے
گا اسے من و عن قبول کریں گے۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے رہنما
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہمارے وکیل نعیم بخاری نے منروا کمپنی کا
ریکارڈ پیش کیا جس میں مریم نواز سے متعلق ثبوت شامل ہیں، منروا کمپنی کے
دستاویزات میں مریم نواز کے دستخط موجود ہیں اور مریم نواز نے شئیرز دینے
کی خواہش کا اظہار کیا ہے، یہ ثبوت عدالت کی معاونت کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاناما کیس پاکستان
میں احتساب کی روایت کا آغاز ہے اور اس کیس کے فیصلے سے ملک میں احتساب کی
فضا پیدا ہوگی، کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا پاکستان تحریک انصاف اسے قبول
کریں گی۔