لاہور، وزیر اعلیٰ پنجا ب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت ہیلتھ بورڈ کا اجلاس
وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی تشکیل کردہ سیٹرنگ کمیٹی برائے ہیلتھ
ریفارمز نے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ مربوط پروگرام کے 300سے زائد ملازمین کو
ریگولر کرنے کی اصولی منظوری دے دی۔
اس موقع پروزیر اعلیٰ پنجا ب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا
تھا کہ ملازمین کو ریگولر کرنے کے لئے سمری حتمی منظوری کے لئے وزیر اعلی
پنجاب کوجلدارسال کی جائے گی۔
صوبے میں کانگو وائرس کی روک تھام کے لئے محکمہ صحت اور دیگر محکموں کا
ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔ڈینگی اسپرے میں استعمال ہونے والے
کیمیکلز کی پروکیومنٹ جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
محکمہ صحت ٹیچنگ ہسپتالوں میں بستروں کی کمی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے نجی
ہسپتالوں سے ا شتراک عمل جلد شروع کر رہا ہے۔معاہدے کے تحت نجی ہسپتالوں کو
فی مریض اخراجات گر انٹ ان ایڈ کی صورت میں ادا کئے جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجا ب کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
میں صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ خواجہ عمران نذیر، ایڈیشنل چیف
سیکرٹری شمائل احمد خواجہ ، سیکرٹریز ہیلتھ نجم احمد شاہ ، علی جان خان
اور دیگر افسران نے شرکت کی۔