Feb 23, 2017 04:35 pm
views : 784
Location : Supreme Court of Pakistan
Islamabad- PTI Leader Naeem ul Haq Media talk
اسلام آباد، ترجمان پاکستان تحر یک انصاف نعیم الحق کی سپر یم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کی
گئی ہے کہ تین باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے کہ وزیر اعظم نے
قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے سچ بولا یا جھوٹ بولا اور اسکے علاوہ دو
تقاریر میں وزیراعظم نے قوم سے سچ بولا یا جھوٹ بولاان تمام شواہد ،دستاویز
اور تقاریر میں پائے جانے والے تضادات کوسامنے رکھتے ہوئے سپریم کورٹ کے
لئے فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہونا چاہیے۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پوری قوم جان چکی ہے
کہ گزشتہ سات آٹھ مہینوں سے نواز شریف اور ان کے ساتھی سچ پرپردہ ڈالنے کی
کوشش کر رہے تھے کہ پامنامہ کی حقیقت قوم کے سامنے نہ آئے۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پانا مہ اسکینڈل
کے حوالے سے میڈیا کا کردار قابل ستائش ہے جبکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ سچ پر
مبنی اور عوام کے جذبات کا عکاس ہوگا۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ ہماری جماعت کرپشن کے خلاف
جدوجہد جاری رکھے گی اور ہمیں سپریم کورٹ کے فاضل بینچ پر مکمل اعتماد ہے،
بہت جلد عوام کے جذبات کی عکاسی پر مبنی فیصلہ آئے گا اور عدالت عظمیٰ کا
فیصلہ کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاناما کیس میں
میڈیا نے قابل فخر کردار ادا کیا اور میڈیا کے بغیر اس کیس کی حقیقت عوام
کے سامنے نہ آتی، عمران خان سمیت پوری تحریک انصاف میڈیا کے مخلصانہ کردار
کے متعرف ہیں۔