لاہور، ڈیفنس کی کمرشل مارکیٹ میں دھماکا،7افراد جاں بحق،متعداد افراد زخمی
صوبائی درالحکومت لاہور میں دس روز کے اندر دوسرا دھماکہ ہوا ہے۔لاہور میں
ڈیفنس کی کمرشل مارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں7افراد جاں بحق اور درجن سے
زائد زخمی ہوگئے، زوردار دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ کر کئی کئی
فٹ دور جاگرے۔دھماکے سے قریب موجود 4 گاڑیاں اور 12موٹرسائیکلیں تباہ
ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا زیر تعمیر عمارت کے گیٹ پر ہوا،دھماکے کے بعد
پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔سی سی پی او لاہور بھی
دھماکے کی جگہ پہنچ گئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے
لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق عمارت کے باہر پارکنگ میں ہونے والا دھماکا اس قدر
شدید تھا کہ قریبی عمارتوں اور دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی
متعدد گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔
دوسری جانب دھماکے کے بعد پاک فوج کے جوانوں نے علاقے کا کنٹرول سنبھال
لیا ہے جب کہ پولیس نے قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع
کردیا ہے۔