Feb 23, 2017 05:26 pm
views : 794
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Foreign Office's Weekly Press Briefing
اسلام آباد ، بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث ہے، نفیس زکریا
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ دشمن افغان سرزمین پاکستان کے
خلاف استعمال کر رہا ہے ،بھارت پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں ملوث
ہے۔
اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نفیس
زکریا نےکہا کہ دہشت گرد پاکستان اور افغانستان دونوں ممالک کے لئے مشترکہ
دشمن ہے دونوں ممالک کو مل کر انسداد دہشت گردی کی کوششیں کرنا ہوں گی
حالیہ ملاقات میں افغان سفیر نے مشیر خارجہ کے ساتھ ملاقات دہشت گردی کے
خلاف مل کر کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور دونوں ممالک نے مستقبل میں
مزید رابطوں پر بھی اتفاق کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت
گردی میں ملوث ہےاور وہ افغانستان کی صورت حال کا فائدہ اٹھا کر اسے
پاکستان کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے پاکستان میں ہونے والے حالیہ حملوں
پر بتایا کہ متعلقہ ادارے دہشت گردی کے حالیہ واقعات کی تفتیش کر رہے ہیں،
وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ پورے عزم کے ساتھ لڑنے کا اعلان کیا
ہے، دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان نے بھاری جانی قربانیاں دی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھی
مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کے
ہاتھوں بائیس معصوم شہری شہید ہوچکے ہیں۔