لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قو می وصوبائی اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے
والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی۔ مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی وصوبائی
اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے ملاقات وزیراعلیٰ ہاؤس میں
کی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی
حکومت کی شفاف پالیسیوں کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا رہا ہے۔ ٹھوس معاشی
پالیسیوں کی بدولت پاکستان پر عالمی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ماضی
میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کے قومی وسائل
کی بچت کی مثال پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملتی۔مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے
لوٹ مار، اقربا پروری اور سفارش کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔ کوئی ایک پائی
کی بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا۔عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ شفافیت اور اعلیٰ معیار کے
ساتھ منصوبوں کو مکمل کرکے نئے رجحان کو فروغ دیا ہے۔ جب تک جان میں جان
ہے عوام کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ منتخب نمائندے عوام کے
مسائل کے حل کیلئے ان سے قریبی رابطہ رکھیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر اقبال چنڑ، رانا محمد افضل
خان ایم این اے،میاں فدا حسین وٹو ایم پی اے، سابق ایم این اے شیخ وقاص
اکرم اوردیگرشامل تھے۔