Feb 24, 2017 01:21 pm
views : 712
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange Update
کراچی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان،80پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس80پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 49142پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔مارکیٹ کا آغاز مثبت
زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر 290کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا
جن میں سے 170کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،111کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ9کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کاکہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔