Feb 24, 2017 03:25 pm
views : 728
Location : Lady Reading Hospital
Peshawar- Garbage Problem in City
پشاور،شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے باہر گندگی کے ڈھیر
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور کی صفائی کیلئے کلین اینڈ گرین سمیت
مختلف مہم کاآغاز کیاگیا مگر تاحال شہر کے آکثر مقامات پر گندگی کے ڈھیر
نظر آرہے ہیں جبکہ لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو ضائع
کرنے کے بجائے ہسپتال کے سامنے گلی میں پھینکا جارہے ہےجس کی وجہ سےمریض
شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔
تبدیلی کے دعویدار خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے کچھ عرصہ قبل شہر کو صاف
رکھنے کیلئے کلین اینڈ گرین مہم کا آغاز کیاگیا مگر تاحال شہر کے اندرونی
علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کے باعث گندگی کے ڈھیر نظر آرہے ہیں جبکہ
لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جمع کیاجانیوالا کچر ا بھی ہسپتال کے سامنے ایک
چھوٹی سے گلی میں پھینک دیاجاتاہے ۔
پلاسٹک سے بنی اشیا کو ناکارہ بنانےکیلئے ہسپتال کے اندرکروڑوں روپے کا
انسینیریٹر مشین نصب کیاگیاہے لیکن اس کےباوجود ہسپتال کی انتظامیہ اسپتال
کےباہر کچر ا پھینک رہی ہے ۔
اس موقع پر شہری رضاخان کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ سات سالوں سے یہاں گندگی
کا ڈھیر دیکھ رہا ہوں،اسپتال سے تمام کوڑا کرکٹ یہاں لاکر پھینک دیا
جاتاہے،اسپتال میں تین کروڑ روپے کی لاگت سے انسینیریٹر مشین لگائی گئی ہے
لیکن اس کے باوجود اسپتال کا عملہ یہاں لاکر پھینکتا ہے۔
ایک نوجوان کا کہناتھا کہ حکومت کو چائیے کہ وہ اسپتال کے باہر صفائی ستھر
ائی کے بہتر انتظامات کرے تاکہ مریضوں کی مشکلات کو کم کیا جاسکے۔