Feb 24, 2017 05:22 pm
views : 709
Location : Different Areas
Peshawar- Security High Alert On Jumma
پشاور،نماز جمعہ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات
پشاور شہر میں نماز جمعہ کےلیے مساجد میں سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
حفاظتی اقدامات کے پیش نظرشہرکی بڑی مساجد میں3سادہ لباس اور 2باوردی پولیس
اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ خفیہ اورحساس اداروں کے اہلکار بھی پولیس
کے ہمراہ 150مساجد میں تعینات کئے گئے ہیں۔
چیکنگ کے لیے پولیس اہلکاروں کو خصوصی میٹل ڈیٹکٹراور جدیدٹیکنالوجی کی
حامل سم فراہم کی گئی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک
آپریشن جاری ہے۔
سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکار کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو
کرتےہوئے کہنا تھا کہ افسران کے حکم پر ناکہ بندی کی ہوئی ہے جبکہ ہمارے
پاس موجودخصوصی سم کی مد د سے شہریوں کا ڈیٹا چیک کیا جا رہا ہے جس کی
بدولت جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی میں مدد ملتی ہے۔