کراچی، گورنر سندھ محمد زبیر سے مسلم لیگ (ن) کے رہنمااعجاز شاہ زشیرازی کی ملاقات
کراچی میں گورنرسندھ محمد زبیر سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعجاز شاہ
شیرازی نے ملاقات کی ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اعجاز شاہ شیرازی نے
گورنرسندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں جاری
صورتحال ،ترقیاتی کام، انفراسٹر کچر اینڈ ڈیویلپمنٹ ، امن وامان ، دہشت گرد
کے خلاف جاری آپر یشن سمیت دیگر اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ کیا گیا ۔
اس موقع پر گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ صوبہ سند ھ میں جاری
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کی ریلیف حا صل ہوگا۔ اس ضمن میں وفاقی
وصوبائی حکومتیں عوام کو بھر پور سہولیات کی فراہمی میں ایک پیچ پر ہیں ۔
گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنماؤں کو چایئے کہ وہ عوام کی
فلاح بہبود کے کاموں کے لئے بھرپور حصہ لیں تا کہ عوام کو فوری ریلیف
وسہولیات کے مراحل باآسانی طے کئے جاسکیں ۔عوام کو اپنے رہنماؤں سے بڑی
امیدیں وابستہ رہتی ہیں ،رہنماؤں کو بھی چایئے کہ وہ عوام کی امنگوں کے
مطابق بھر پور کام سرانجام دیں ،اس سلسلے میں صوبائی حکومت بھر پور تعاون
جاری رکھے گی ۔
گورنرسندھ محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ٹھٹھہ ایک قدیم شہر ہے جہاں پر تاریخی
نادرونایاب جگہیں ہیں جوہماری آئندہ نسلوں کے لئے ہمارے پاس امانت ہیں ،ان
تاریخی اہمیت کی جگہوں کو ہمیں محفو ظ کرنا ہوگا۔