Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 24, 2017 06:03 pm views : 746

Location : 90 Shahrah-E-Quaid-E-Azam

Lahore- Law Minister Punjab Rana Sanaullah Press Conference
  • Urdu

لاہور، گزشتہ روز ڈیفنس کا واقعہ محض ایک حادثہ تھا اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ، رانا ثنا اللہ

وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈیفنس کا واقعہ محض ایک حادثہ تھا اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں،حادثے کی جگہ سے دھماکہ خیر مواد یا دہشت گردی میں استعمال ہونے والےمواد کے کوئی شواہد نہیں ملے ۔
لاہور میں90شاہراہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈیفنس میں ہونے والے دھماکے کے حوالے سے متضا د خبریں گردش کرتی رہیں اور میڈیا پر یہ بھی کہا گیا کہ لاہور دھماکوں سے گونج اٹھا اور عوام میں شدید خوف و ہراس پھیلایا گیا جب کہ دھماکے کے حوالے سے اطلاع یہ تھی کہ دھماکا سلینڈر یا جنریٹر پھٹنے کا تھا۔
وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ لاہور دھماکے سے متعلق ابتدائی اطلاعات تھیں کہ جنریٹر کا دھماکا ہوا ہے،کسی کا خیال تھا کہ یہ سلنڈر دھماکا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری طور پر دھماکے کی جگہ پہنچے۔
وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا کہ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے اہم سیمپل لینے ہوتے ہیں جس کے باعث تاخیر ہوئی، فرانزک لیبارٹری نے جائے وقوعہ سے 6 سیمپل لئے جس کی رپورٹ بھی آچکی ہے اور رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ ڈیفنس دھماکا دہشت گردی نہیں بلکہ گیس کی لیکج اورسلنڈرز کے باعث ہوا اور یہ ایک حادثہ تھا۔
وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 7 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوئے تمام ایجنسیز ڈی ایچ اے دھماکے کی تحقیقات کررہی ہیں جب کہ حادثے کی رپورٹ بھی درج کرلی گئی ہے، جس کی روشنی میں ناقص گیس سلنڈر فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ نےلاہورچیئرنگ کراس دھماکے کے حوالے سے بتایا کہ دھماکہ کرنے والا پورا نیٹ ورک ٹریس ہوگیا۔تمام کردارقانون کی گرفت میں ہیں۔مقامی سطح پر کوئی سہولت کار شامل نہیں ۔گرفتاردہشتگردوں سے حاصل اطلاعات کی روشنی میں ایکشن پلان بنارہےہیں۔دہشتگردوں سےملنے والی اطلاعات میڈیا سےشیئر نہیں کرسکتے۔
وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری قومی جنگ ہے اس کے خلاف ہمیں مل کر لڑنا ہوگا اس جنگ میں میڈیا، سیاستدانوں، سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں اورعوام نے بے شمارقربانیاں دیں اور اب بھی قانون نافذ کرنے والےادارے اورعوام دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔

Recent News

“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets 1:01
Man Arrested in Lahore for Harassing Women on Streets
Mar 18, 2026 02:00 pm
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran 1:02
Black Rain Fears in Pakistan as Weather System Moves in from Iran
Mar 18, 2026 01:00 pm
U.S. Needs No Help, Trump 1:02
U.S. Needs No Help, Trump
Mar 18, 2026 12:00 pm
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul 1:23
Pakistan strikes Afghan Taliban targets in Kabul
Mar 17, 2026 04:00 pm
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation 1:15
PM Warns of Emergency Preparedness Amid Regional Situation
Mar 17, 2026 03:00 pm
Rain and Hailstorm Expected in Karachi 1:05
Rain and Hailstorm Expected in Karachi
Mar 17, 2026 02:00 pm
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral 1:15
Indian actress Priyanka Chopra Video Goes Viral
Mar 17, 2026 01:30 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved